کاروار:21/جون (ایس اؤنیوز) ضلع آیو ش محکمہ کے زیر اہتمام شہر کے دویدنا ہال میں منعقدہ عالمی یوم یوگا کا افتتاح کرنےکے بعد ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر چندرشیکھرنائک نے کہاکہ یوگا کو روزانہ انجام دینے سے جسم میں پھرتی اور تازگی پیدا ہوتی ہے ، ذہنی اعتماد میں اضافہ ہوتاہے۔ بلدیہ کی نائب صدر لیلا بائی تھانیکر نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے تمام کو یوگا کرنے کی اپیل کی۔ یوگا کے ماہر ڈاکٹر اے جے پرکاش کی رہنمائی میں عوام ، طلبا نے عوامی سطح پر یوگا کیا۔ ضلع آیوش افسر ڈاکٹر سی آر بسوراجیا ، ضلع محکمہ صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار، تعلیمات عامہ کے ڈپوٹی دائرکٹر پی کے پرکاش اور این سی سی کے کرنل بی ایم لال، روٹری کلب کے صدر پرشانت ورنیکر اور دیگر عملہ اس موقع پر موجود تھا۔